ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مذہبی منافرت پھیلانے والا ویڈیو وائرل، کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ 

مذہبی منافرت پھیلانے والا ویڈیو وائرل، کشیدگی کے بعد کرفیو نافذ 

Sat, 04 Mar 2017 11:56:51    S.O. News Service

 

لکھیم پور کھیری، 3 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )اترپردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پھیلی کشیدگی کے پیش نظرکل رات کرفیو لگا دیا گیاہے ۔ضلع مجسٹریٹ آکاش دیپ نے آج یہاں بتایا کہ کل رات سوشل میڈیاپردوطلبہ کی طرف سے مبینہ طورپرمذہبی جذبات کومشتعل کرنے والا ایک ویڈیو وائرل کرنے کے بعد دو فرقوں کے درمیان کشیدگی پیداہوگئی۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران دیر رات فائرنگ بھی ہوئی جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے بتایاکہ کشیدگی کے پیش نظر ضلع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، معاملہ میں ملزم دونوں طالب علموں کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ حالات اب قابو میں ہیں اور ضلع میں بڑے پیمانے پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔


Share: